ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی کی سڑکوں پر اتریں گی 100نئی بسیں

دہلی کی سڑکوں پر اتریں گی 100نئی بسیں

Fri, 17 Feb 2017 23:27:25    S.O. News Service

نئی دہلی،17فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں جلد ہی بس ا سٹاپ پر مسافروں کے بسوں کے انتظار کا وقت کم ہو سکتا ہے کیونکہ آج سے قومی دارالحکومت کی سڑکوں پر 100نئی بسیں چلنے لگیں گی۔یہ بسیں (کلسٹر بسیں)قومی دارالحکومت کے9 روٹ پر چلیں گی۔دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ ستیندر جین نے کہا کہ کلسٹر بیڑے میں جلد ہی 450اے سی اور 250غیراے سی بسوں کو شامل کیا جائے گا۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور جین نے نئی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی۔جی پی ایس ان بسوں میں مسافروں کو ای ٹکٹ مشین کے ذریعے ٹکٹ دیا جائے گا۔دہلی انٹیگریٹڈ ملٹی ماڈل ٹرانزٹ سسٹم(ڈی آئی ایم ٹی ایس)کلسٹر بسوں کا آپریشن کرتا ہے۔ڈی آئی ایم ٹی ایس دہلی حکومت اور آئی ڈی ایس سی فاؤنڈیشن کی مشترکہ کمپنی ہے۔ڈی آئی ایم ٹی ایس کا قیام دہلی میں پیچیدہ نقل و حمل سے منسلک منصوبوں کی تیاری، منصوبہ بندی، ڈیزائننگ اور ان کو لاگو کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔کلسٹر کی منصوبہ بندی کے تحت ذاتی کمپنیاں بسیں خریدیں گی اور انہیں چلائیں گی لیکن یہ گاڑی ڈی آئی ایم ٹی ایس کی طرف سے چلیں گی جو انہیں فی کلومیٹر کی شرح سے ادا کرے گا۔کلسٹر بسوں کے نئے بیڑے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے سسودیا نے نامہ نگاروں سے کہاکہ دہلی حکومت سڑکوں پر زیادہ بسیں چاہتی ہے تاکہ جن لوگوں کے پاس کار اور بسیں ہیں وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کر سکیں۔
 


Share: